مقبوضہ فلسطین

مزاحمت واحد راستہ ہے

khalid-mishalتحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے کے علاوہ اور کوئي راستہ نہیں ہے۔ خالد مشعل نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات میں کہا کہ آج غزہ صیہونی حکومت کے محاصرے اور جارحانہ پالیسیوں کی بناپر ایک بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے اور قدس کی غاصب حکومت کا ھدف غزہ کے عوام کو شکست دینا اور انہیں حماس کے خلاف اکسانا ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے صیہونی حکومت کی سازشوں کا نتیجہ برعکس نکلا ہے اور  آج فلسطینیوں اور اقوام عالم کے نزدیک حماس کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے بھی کہا حماس کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئي ہے اور غزہ کے لئے امدادی کاروان پرصیہونی حکومت کے حملوں سے بہت سے ممالک اس کی وحشیانہ ماہیت سے آگاہ ہوچکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی پالیسیوں سے ساز باز مذاکرات کا عمل بھی پوری طرح تعطل کا شکار ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام اپنے حقوق کا دفاع کرتےہوئے غاصب صیہونی حکومت کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اپنی پالیسیوں کی وجہ سے روز بروز الگ تھلگ ہوتے جارہےہیں۔ ڈاکٹر لاریجانی دمشق میں ایشین پارلمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کرنے دمشق گئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button