دنیا

جموں و کشمیر: باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے یوم شہادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان و پروقار مجلس کا انعقاد

kasmir56جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے اہتمام سے دیور، پریہاس پورہ پٹن میں باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے یوم شہادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان و پروقار مجلس منعقد ہوئی جس میں ذاکرین نے شہید امام کے فضائل و مصائب بیان کئے۔ مجلس کے اختتام پر قائد اتحاد اسلامی مولانا محمد عباس انصاری نے اپنے خطبہ میں سیرت امام کاظم پر مفصل روشنی ڈالی اور ان مشکلات و مصائب کا مفصل ذکر کیا جو آپ نے اسلام کی ترویج و تبلیغ کے لئے برداشت کئے۔ یہ دن عالم اسلام میں روز اسیران کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ شہید امام کو تقریباً 14برس اسیر رکھا گیا۔ مولانا عباس انصاری نے اس سلسلے میں کہا کہ آج بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے اہل وطن جرم بے گناہی کی پاداش میں جیلوں اور کال کوٹھریوں کی زینت بنائے گئے ہیں اور یہ سب ان لوگوں کے ہاتھوں ہورہا ہے جو خود انسانی حقوق کی پاسداری کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں لیکن جب کشمیریوں کے حقوق کی بات آتی ہے تو ان حقوق کو نہ صرف پست و پشت ڈالا جاتا ہے بلکہ اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والی قوم ان بنیادی انسانی و بشری حقوق کو پاو ¿ں تلے روندھ ڈالتی ہے جس کا مطالبہ کشمیری قوم پچھلی نصف دہائی سے کرتی آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button