دنیا

افغانستان کے انتخابات، عبداللہ عبداللہ کے کامیاب ہونے کا امکان

abdulla-abdullaنیٹو نے افغانستان کے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کے کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ذرائع کےمطابق امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے ہی نیٹو کے تجزيوں سے پتہ چلتا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کو غیرمعمولی ووٹ حاصل ہوں گے اور وہ کامیاب ہوں گے۔نیٹو کےتجزیوں کے مطابق عبداللہ عبداللہ بیس میں سےچودہ صوبوں میں پہلے نمبر پر تھے جبکہ انھوں نے اٹھارہ فیصد پشتون ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ کو پینتالیس فیصد یعنی انتیس لاکھ بہّتر ہزار ووٹ حاصل ہوئے جبکہ اشرف غنی احمدزئی کو اکتیس فیصد یعنی بیس لاکھ چوراسی ہزارپانچ سوسینتالیس فیصد ووٹ ملے جس کے باعث انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button