دنیا

من موہن سنگھ کا دنیا کے کئی لیڈروں کو الوادعی خط

manmohan4ہندوستان میں اپنے دس سالہ دور اقتدار کے آخری ایام میں وزیراعظم من موہن سنگھ نے دنیا کے کئی لیڈروں کو بطور وزیراعظم الوادعی خط لکھا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما، سابق چینی وزیراعظم وین جیاباؤ اور روسی صدر ولادیمیرپوٹن کے علاوہ متعدد سیاسی رہنماوں کے نام لکھے گئے ہیں۔ ہندوستان کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنے اس خط میں ان تمام لیڈروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران آپ لوگوں نے میرے ساتھ جتنا بھی تعاون کیا ہے میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آگے بھی آپ لوگ ہندوستان کی نئی قیادت کے ساتھ اسی طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔من موہن سنگھ نے مزید کہا کہ میں دنیا کے جتنے بھی لیڈروں سے سب نے ہی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کو قابل تحسین قرار دیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمارے ساتھ بہتر سے بہتر تعاون کرنا چاہتے ہیں۔من موہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button