دنیا

ملائشیا میں شیعہ مذہب کے خلاف حکومتی تعصب، شیعہ لٹریچر پر پابندی کی اپیل

malaishiyaملائشیا کے وزیر داخلہ نے مذہبی تعصب کی بنا پر شیعہ لٹریچر ,تحریری کتابوں اور ناولوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے پر زور دیا گیا ہے.جب کہ سینیٹر نے بھی وزارت پر زور دے کر کہا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کے ایمان کو تباہ کرنے والے لٹریچر پر لکھنے کی پابندی عائد کی جائے اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ملائشیا ایک اسلامی ملک ہے لیکن مذہبی تعصب اور یہودی لابی کی طرف جھکاو کی وجہ سے شیعہ مذہب سے خوفزدہ ہو رہا ہے۔

دیوان نگارا نے 2012 بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر شیعہ تحریری مواد کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نوجوان مسلمان شیعہ مذہب کی تعلیمات کی طرف مائل ہونے کا خطرہ ہے۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شیعہ مذہب کی تعلیمات کو محدود کیا جائے۔جب کہ حکومت نے 1966 کے قانون کے تحت پہلے شیعہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اور شیعہ تنظیموں پر بین لگا ہوا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button