دنیا

شیعیان آذربائیجان کے مظاہرے پولیس کا تشدد اور لاٹھی چارج

azharbhaijanآذربائیجان میں حکومت کے خلاف منعقد ہونے والے پر امن مظاہروں میں شریک افراد پر لاٹھی چارج کیا گیا اور بعض کو گرفتار کر لیا گیا۔
 رپورٹ کے مطابق آذربائیجانی شیعہ اپنے قانونی  حقوق کی   پامالی اور مذہبی اور سیاسی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے  شہر باکو کے فوارہ اسکوائر میں پر امن مظاہروں کا ارادہ رکھتے تھے مگر باکو میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس کے باوجود مظاہرین نے مظاہرہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں انہیں سیکورٹی فوسرز کی طرف سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہر ے میں شریک افراد پر لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ،  مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل بھی استعمال کیے گئے بتایا جاتا ہے کہ بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آذربائیجانی شیعوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کے تسلیم ہونے تک  کسی دباؤ کی  پرواہ کیے بغیر پر امن مظاہروں کو جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button