دنیا

سری نگر:بھارتی فوجیوں کا عزاداروں پر لاٹھی چارج،شیلنگ

srinagar jaloosسری نگر کے علاقے باٹ مالو میں بھارتی افواج نے عزادی سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے جلوس عزاءپر لاٹھی چارج اور شیلنگ سے حملہ کیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے علاقے باٹ مالو میں گذشتہ روز جمعرات کو عزاداری سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نکالا جانے والے جلوس عزاءجب سڑک پر پہنچا تو بھارتی فوجیوں نے جلوس عزاءپر حملہ کر دیا اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کو لاٹھی چارج اور شیلنگ کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب بھارتی قبضے میں مقبوضہ کشمیر کے چھ علاقوں میں پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈسٹرکٹ کمشنر بصیر احمد خان کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ چھ تھانوں کی حدود بشمول شہید گنج،شیر گڑھی،کوٹھی باغ،میسومہ،کرال خود اور کران نگر میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے اور عوامی اجتماعات سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند کرنا کا حکم دیا گیا ہے۔اور ایس یس پی سری نگر کو ہدایت دی گئی ہے کہ فوری طور پر ان احکامات پر عمل درآمد کیا جائے اور یہ احکامات اس وقت تک نافذ العمل ہون گے جب تک کوئی دوسرے احکامات جاری نہیں ہو جاتے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے منگل کے روز عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ غزہ پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں ۔
یاد رہے کہ گذشتہ بارہ سال سے مقبوضہ کشمیر میں عزاداری سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے جلوسوں پر پابندی عائد ہے تاہم عزاداران امام حسین علیہ السلام کاکہنا ہے کہ وہ عزاداری سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے لئے کسی احکامات کے محتاج نہیں اور نہ ہی کسی پابندی کو خاطر میں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button