دنیا

میانمارپرپابندی عائدکی جائےانڈین نیشنل لیگ

indianانڈین نیشنل لیگ کے کارگزار صدر نے میانمار پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ رام سنگھ یادو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے حقوق کی پامالی کی بنا پر میانمار پر پابندیاں لگائے۔ رام سنگھ یادو نے آج دھلی میں ارنا سے گفتگو میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر عالمی برادری کو خاموشی رہنے کے بجائے اس کا سنجیدگي سے نوٹس لینا چاہیے۔ ہندوستان کے اس کہنہ مشق سیاست دان نے میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر تبتی بودھوں کے رہنما اور میانمار میں جمہوری تحریک کی رہنما آنگ سان سوچی کی خاموشی کو نہایت ہی افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ان نوبل انعام یافتہ رہنماؤں کی خاموشی جو کہ خود کوامن و صلح کا پرچم دار قرار دیتے ہیں ان کے دامن پر بدنما داغ ہے۔ رام سنگھ یادو نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ میانمار میں مسلمانون کے قتل عام کی روک تھام کرنے کے لئے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ میانمار پر پابندیاں عائد کرے۔ انہوں نے بے گھر ہوئے میانمار کے مسلمانوں کی فوری مدد کرنے کی اپیل کی۔ یاد رہے گذشتہ روز نئي دھلی میں میانمار کے سفارتخانے کےسامنے مسلمانوں نے مظاہرے کرکے مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی تھی۔ یاد رہے میانمار کی حکومت مسلمانوں کو جو اس ملک میں کئي صدیوں سے زندگي گذار رہے ہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی بلکہ انہیں اقوام متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں میں ٹہرانے کا مطالبہ کررہی ہے۔ بودھوں کے تشدد سے گھبراکر لاکھوں مسلمان ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button