امريکي بحريہ کي فائرنگ وارننگ کے بغير تھي
دبئي کے ساحل پر ہندوستاني ماہيگروں پر امريکي بحريہ کے حملے ميں زخمي ہونے والے ايک ماہيگير نے کہا ہے امريکي بحريہ نے کسي وارننگ کے بغير ان پر فائرنگ کردي
امريکي بحريہ نے پير کو دبئي کے ساحل پر ہندوستاني ماہيگيروں کي ايک لانچ فائرنگ کردي تھي جس ميں ايک ہندوستاني ماہيگير ہلاک اور دو ديگر زخمي ہوگئے – زخميوں ميں سے ايک کا جو دبئي کے اسپتال ميں زير علاج ہے کہنا ہے کہ امريکي بحريہ نے پہلے سے کسي بھي طرح کي کوئي وارننگ نہيں دي تھي –
اٹھائيس سالہ موتھونے دبئي کے اسپتال ميں بتايا کہ وہ لوگ اپنے راستے پر جارہے تھے کہ اچانک امريکي بحريہ نے ان پر بلااشتعال فائرنگ کردي – خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ بحرين کے ساحل پر تعينات امريکا کے پانچويں بحري بيڑے نے دبئي کے ساحل پر موجود امريکي بحريہ کے جوانوں کو فائرنگ کرنے کا حکم ديا تھا حکومت ہندوستان نے امريکي ميرين فوجيوں کے ہاتھوں ہندوستاني ماہيگير کي ہلاکت کے واقعے کي تحقيقات کا مطالبہ کيا ہے-
نئي دھلي ميں ہندوستانی وزارت خارجہ نے بتايا ہے کہ ابوظہبي ميں متعين ہندوستان کے سفير نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ امريکي فوجيوں کے ہاتھوں ايک ہندوستاني ماہي گير کي ہلاکت کے دردناک واقعے کي تفصيلات سے آگاہ کرے-
ہندوستان نے واشنگٹن ميں بھي اپنے سفارت خانے کو حکم ديا ہے کہ وہ بھي اس سانحے کے بارے ميں مکمل تحقيقات کرے-
واضح رہے کہ نئي دھلي ميں امريکي سفارت خانے کي جانب سے جاري ہونے والے بيان ميں دعوي کيا گيا ہے کہ ماہيگیروں کي لانچ کو نشانہ بنانے سے پہلے وارننگ دي گئي تھي کہ وہ امريکي جہاز کے نزديک آنے سے گريز کرے