سعود الفیصل نے جواد ظریف کو دعوت دے دی

14 مئی, 2014 09:51

alfaisalسعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو ریاض کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ اسکائی نیوز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور ریاض کے تعلقات کا فروغ، پورے عالم اسلام کے مفاد میں ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ان ملک، ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ ہے۔

1:33 شام جون 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔