سعودی عرب

سعودی عرب میں اظہار رائے پر پابندی، انڑنیٹ بلاگر کو ۱۰ سال قید کی سزا سنادی

fredomسعودی عرب کی ایک عدالت نے انٹرنیٹ بلاگر کو مذہب سے متعلق مبینہ طور پر متنازع اُمور پر مباحثے کے الزام میں 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزاء سنائی ہے، رؤف بداوی جو ’’فری سعودی لبرلز‘‘ نامی ویب سائیٹ چلاتے ہیں اُنھیں گزشتہ سال جولائی میں سات سال قید اور 600 کوڑوں کی سزا سنائی گئی، لیکن اپیل کورٹ نے فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ مقدمے چلانے کا حکم دیا تھا، جدہ کی ایک عدالت نے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے بعد رؤف بداوی پر دس لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا، مقدمے کے آغاز کے بعد ہی سے بداوی کی ویب سائیٹ بند کر دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button