سعودی عرب

سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 62تکفیری دہشت گردوں کا گروہ گرفتار

saudia pollice4سعودی عرب نے سرکاری وغیر ملکی تنصیبات پر حملوں اور اہم شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اس الزام میں ایک پاکستانی سمیت 62 تکفیری انتہاپسندوں پر مشتمل دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے گرفتار دہشت گردوں میں پاکستانی، یمنی، فلسطینی شہری سمیت 59سعودی بھی شامل ہیں، جنہوں نے اہم سرکاری وغیر ملکی تنصیبات پر حملوں سمیت اہم شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جبکہ سعودی سیکیورٹی ادارے اس گروہ میں شامل مزید 44ارکان کو تلاش کررہی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کئی ماہ پر مشتمل کارروائیوں کے دوران دھماکا خیز مواد بنانے کی فیکٹریاں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دھماکے کرنے، ٹیلی فون نیٹ ورک کو جام کرنے اور سننے کے آلات اور خطیر رقم بھی ضبط کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button