سعودی عرب

سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے درمیان تیزی سے بڑھتے تعلقات

saudia israil5المنار ويب سائٹ نے خبردي ہے کہ سعودي عرب اور اسرائيل کے درميان تعلقات اس حد تک پہنچ گئے ہيں کہ دونوں ہي حکومتوں نے عرب اقوام کے معاملات اور مطالبات کے مقابلے ميں آپس ميں اتحاد کرليا ہے اور عرب ملکوں کو نقصان اور علاقے ميں دہشت گردوں کی حمايت کے لئے ايک دوسرے سے بھرپور تعاون کررہے ہيں۔ سعودی حکام نے اسرائيلی حکام کے ساتھ اپني حاليہ ملاقاتوں ميں اسرائيل کو پيشکش کي ہے کہ آل سعود حکومت شام کی جولان کي پہاڑيوں کے معاملے کو اسرائيل کے حق ميں ختم کرانے کے لئے مدد کرے گی۔ المنار نيوزويب سائٹ نے خبردي ہے کہ سعودي عرب اور اسرائيل کے درميان خفيہ اطلاعات و معلومات کے تبادلے کو لے کر گہرا تعاون ہے، جس کے آثار و علامتيں نہ صرف شام ميں بلکہ لبنان ميں بھي ديکھے جاسکتے ہيں۔ المنار کے مطابق سعودی اور اسرائيلی حکام شام کے بحران، حزب اللہ لبنان سے دشمني اور فلسطين جيسے علاقے کے ديگر مسائل ميں ايک دوسرے سے تعاون کرنے ميں پوری طرح متحد ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button