شاہ عبداللہ کی برہمی، بندر بن سلطان کی افسردگي

ایران کے ایٹمی معاملے اور شام میں سعودی عرب کی ناکامی پر شاہ عبداللہ بہت زیادہ برہم ہیں، شاہ عبداللہ کی برہمی بھی بندر بن سلطان کی افسردگي کا ایک سبب ہے۔ واضح رہے کہ بندر بن سلطان کی نااہلی اور غلط تدبیروں کی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں شاہ عبداللہ سے مطالبہ کیا تھا کہ بندر بن سلطان سے شام کے مسئلے کی ذمہ داری واپس لے لیں۔ سعودی عرب کے بندر بن سلطان مختلف ممالک جیسے شام، عراق، لبنان، یمن اور افغانستان و پاکستان نیز صومالیہ اور جہاں جہاں تکفیری دہشتگرد سرگرم عمل ہیں، دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔








