سعودی عرب

سعودی عرب، قیدیوں کو جسمانی اور ذہنی ایذائيں

SAUDIAآل سعود کی ایک کال کوٹھری میں بنائي گئي ویڈیو فلم سے معلوم ہوتا ہے کہ آل سعود کے کارندے قیدیوں کو بری طرح جسمانی اور ذہنی ایذائيں پہنچاتے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جیل درہ الدواسر سے ایک ویڈیو فلم لیک ہوئي ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ آل سعود کے کارندے قیدیوں کو برہنہ کرکے طرح طرح سے جسمانی اور ذہنی ایذائيں پہنچاتے ہیں۔ آل سعود کی حکومت، قیدیوں کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں دیتی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا کہا ہے کہ آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ادھر سعودی عرب کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت اسلامی بیداری کی تحریک سے بچ نہیں سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button