سعودی عرب

آل سعود نے شامی عوام کو حج سے محروم کردیا

banderرپورٹ کے مطابق آل سعود نے ایک بار پھر شریعت اسلامی کی خلاف وززی کرتے ہوئے شامی حجاج کو حج کا دینی اور شرعی فریضہ انجام دینے سے محروم کردیا ہے۔ 

آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ وہ شامی افراد ادا کرسکتے ہیں جو شام سے ہجرت کرکے دوسرے ممالک میں جابسے ہیں اور وہ بھی گروپ کی شکل میں نہیں بلکہ انفرادی طور پر حج کے لئے آسکتے ہیں۔
آل سعود نے وضاحت نہیں کی ہے جو لوگ بے گھر ہوکر بیرون ملک رہنے پر مجبور ہیں وہ شرعی طور پر مستطیع نہيں ہوتے تو وہ حج کے لئے کیسے آئیں گے جبکہ شام کے اندر ہزاروں لوگ مستطیع ہیں اور ان پر حج بجا لانا فرض ہے لیکن انہيں کیوں حجاز نہيں آنے دیا جاتا۔
واضح رہے کہ آل سعود کی حکومت شام میں سرگرم عمل دہشت گرد ٹولوں کا سب سے بڑی حامی حکومت ہے اور اس نے بیرون ملک بھی جن شامیوں کو حج کی اجازت دی ہے وہ صرف وہی دہشت گرد ہیں جنہیں آل سعود کی ہمہ جہت حمایت حاصل ہے۔
مدینہ منورہ میں سعودی وزارت حج کے ڈائریکٹر محمد بن عبدالرحمن البیجاوی نے سعودی اخبار عکاظ سے بات چیت کرتے ہوئے صرف ان شامیوں کو حجاز آنے کی اجاز دی جائے گی جن کے نام ان شامی حکومت کے مخالفین ان کے لئے بھجوائیں گے اور اس سلسلے میں سعودی حکومت نے حکومت مخالف بیرون ملک قومی اتحاد کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button