سعودی عرب

سعودی عرب میں 28 روزے، علماء کا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں غلطی کا اعتراف

muftisسعودی علماء کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کی غلط شروعات کی گئی تھی اور چاند دیکھنے میں غلطی کی وجہ سے ایک روضہ چھوٹ گیا ہے۔ سعودی علماء نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے میں سعودی علماء کی جانب سے غلطی ہوگئی اور چاند دیکھنے میں غلطی کی وجہ سے عوام کا ایک روضہ چھوٹ گیا ہے۔ سعودی علماء نے کہا کہ اگر آج شوال کا چاند نظر آ جاتا ہے تو رمضان المبارک 28 روضوں پر مشتمل ہوگا اور عوام کو عید کے بعد ایک روضہ رکھ کر اپنے روضوں کی شرعی تعداد کو پورا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب جامعة الازہر کے علماء نے سعودی علما کونسل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مصر میں 29 روزے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 10 جولائی بروز بدھ کو ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button