سعودی عرب

سعودی عرب کے ۷ جوانوں کو ۴۸ سال جیل کی سزا

saudia jailسعودی عرب کی عدالت نے اس ملک کے علاقے احساء کے رہنے والے ۷ جوانوں کو پر امن مظاہرات کے لئے کال کرنے اور حکومت کے خلاف انٹرنٹ سائٹوں میں بیان جاری کے جرم میں مجموعی طور پر ۴۸ سال جیل کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عدالت نے علی عبد الحمید العامر کو ۱۰ سال، علی محمد الخلیفہ کو ۸ سال، علی الھدلق اور حسین السلمان کو سات سات سال، حسین الباذر اور صالح الشائع کو پانچ پانچ سال اور علی مصطفیٰ المجحد کو ۶ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ان جوانوں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور سب پر جرم عائد کیا ہے کہ انہوں نے ۴ مارچ ۲۰۱۱کو سوشل نٹ ورک کے ذریعے عالم دین شیخ توفیق العامر جو کافی عرصے سے سعودی جیل میں بند ہیں کی آزادی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کرنے کے لیے لوگوں کو دعوت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان جوانوں کو ستمبر ۲۰۱۱ سے جنوری ۲۰۱۲ تک بھی بغیر کسی عدالتی حکم کے جیل میں بند کر رکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button