سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کے حق میں توجوانوں کی بھوک ہڑتال

سعودي عرب کي تنظيم جوانان الحرمين نے بھوک ہڑتال کي کال ديتے ہوئے اس اقدام کو سياسي قيديوں کي حمايت کے لئے ايک اہم قدم سے تعبير کيا اور کہا کہ وہ سياسي قيديوں کي رہائي پر زور ديتي رہے گي۔
سعودي عرب کي مذکورہ تنظيم نے اعلان کيا ہے کہ بھوک ہڑتال پرامن جد وجہد کا ذريعہ ہے- جوانان الحرمين تنظيم نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ وہ سعودي عرب ميں لوگوں کو ظالمانہ طريقے سے گرفتار کرکے جيلوں ميں بند رکھے جانے کي سخت مخالف ہے۔
اس تنظيم نے کہا ہے کہ اس بھوک ہڑتال کے اعلان کا مقصد سعودي وزارت داخلہ پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ سياسي قيديوں کو رہا کرے- سعودي عرب ميں انساني حقوق کي تنظيموں کے اتحاد حسم کا کہنا ہے کہ اس ملک کي جيلوں ميں سياسي قيديوں کي تعداد تيس ہزار سے زائد ہے۔
سعودي عرب ميں گذشتہ دوبرس سے حکومت کي تفريق آميز اور ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف پرامن عوامي مظاہرے ہورہے ہيں جن ميں اب تک دسيوں افراد جاں بحق اور زخمي ہوچکے ہیں۔








