سعودی وہابیوں کا نیا اقدام

23 مئی, 2013 13:11

saudi whabiحضرت علی﴿ع﴾ کی مادر گرامی حضرت فاطمہ﴿س﴾ بنت اسد کے لئے خدا کے حکم سے خانہ کعبہ کی دیوار میں پڑنے والے شگاف کو وہابیوں نے بند کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حضرت علی﴿ع﴾ کی ولادت با سعادت کے موقع پر خدا کے حکم سے آپ﴿ع﴾ کی مادر گرامی فاطمہ﴿س﴾ بنت اسد کے لئے خانہ کعبہ کی دیوار میں شگاف پڑ گیا تھا اور حضرت فاطمہ﴿س﴾ بنت اسد خانہ کعبہ کے اندر داخل ہو گئیں تھیں اور حضرت علی﴿ع﴾ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی وہابی نے جہاں دیگر اسلامی تاریخی آثار کو مٹا دیا ہے اور باقی بچے کچھے آثار کو بھی مٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں وہاں اللہ تعالی کا یہ معجزہ بھی ان کی آنکھوں کا کانٹا ہوا تھا جسے چودہ سو سال تک تو کوئی ماں کا لال مٹانے کی جرئت نہ کر سکا جبکہ اب سعودی تکفیری وہابی اس شگاف کو بند کرکے اس عظیم معجزے کی اہمیت کو کم کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

…..

6:32 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔