سعودی عرب

سعودی خفیہ ایجنسیاں النصرہ محاذ کی حمایت کر رہی ہیں

saudia teroristقدس سے شائع ہونے والے اخبار المنار نے اپنی رپورٹ میں باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر لکھا ہے کہ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیاں کہ جن کے سربراہ شہزادہ بندر بن سلطان ہیں، شام میں دہشت گرد النصرہ محاذ کی حمایت کر رہی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق النصرہ محاذ کے اکثر دہشت گرد اس سے قبل سعودی عرب کی جیلوں میں قید تھے جنہیں آزاد کرکے ترکی یا شام کے ديگر ہمسایہ ملکوں کے راستے شام میں داخل کیا گیا ہے اور اب وہ اپنے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر شام کے بےگناہ عوام کا خون بہا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیوں کے افسران،شام کے ایک ہمسایہ ملک میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرکے النصرہ محاذ سے رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں اور اسے ہر قسم کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button