سعودی عرب

شام میں دہشت گردوں کو سعودی عرب کی امداد

saudi flagشام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی ایک کھیپ منتقلی کے اخراجات سعودی عرب کی طرف سے ادا کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
الحرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے کروشیا سے ہتھیاروں کی ایک کھیپ منتقل کئے جانے پر ہونے والے اخراجات سعودی عرب نے ادا کئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق کروشیا سے شامی دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ اردن منتقل کی گئي ہے جس پر ہونے والے سارے اخراجات سعودی عرب نے برداشت کئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق اردن کے مال بردار ہوائي جہاز کے ذریعہ ہتھیاروں کی یہ کھیپ کروشیا سے اردن منتقل کی گئي ہے تاکہ سرحدی علاقوں سے ہتھیاروں کی اس کھیپ کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button