سعودی عرب

سعودی عرب کے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

jail saudiaسعودی عرب کے عوام سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک بار پھر مظاہرے کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اتحاد برائے آزادی و انصاف نے سعودی عرب کے عوام سے اپیل کی ہے وہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی رہائي کے لئے آج رات مظاہرے کریں۔اتحاد برائے آزادی و انصاف کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ ملک کے عوام اپنے جائز اور قانونی حقوق کے حصول تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انسانی حقوق کے عالمی اور علاقائي اداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی موجود ہیں جن میں زیادہ تر کو بغیر مقدمہ چلائے طویل عرصے سے قید رکھا گيا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیاسی و مذہبی آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button