سعودی عہدیدار: عرب دنیا میں ہونے والے مظاہرے کچل دو

10 دسمبر, 2012 09:26

saudiaسعودی عرب کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو چاہیئے کہ اپنے ملکوں میں ہر قسم کی بدامنی کو سختی سے کچل دیں۔
منامہ سے ایسوشی ایٹید پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عبد العزیز بن عبداللہ نے آج بحرین میں ” منامہ مذاکرات ” کانفرنس میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے کہا ان بد امنیوں سے مقابلے کے لئے پرامن رویہ اختیار کرنے کی صورت میں عرب ملکوں کی حکومتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کویت سے عمان تک کے عرب ممالک میں جو عدم استحکام کی صورتحال ہے اسے عرب ممالک برداشت نہیں کر سکتے ۔
واضح رہے کہ بحرین میں 14 فروری 2011 سے جو پرامن عوامی احتجاج ، آل خلیفہ کے خلاف ہورہا ہے اس میں بحرینی اور سعودی فورسیز کے ہاتھوں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

6:26 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔