سعودی عرب

شام میں ایک اور سعودی دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے

saudi terriorشام کے دارالحکوت دمشق کے مضافات میں شامی فوج کی کاروائی میں سعودی عرب کا ایک اور دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
لعالم کی رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح دہشتگردوں نے دمشق کے اطراف میں واقع ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا اور فوج کی جوابی کاروائی میں سعودی عرب کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ۔ حالیہ ایک ہفتہ کے دوران شام میں سعودی عرب کا ہلاک ہونے والا یہ دوسرا دہشتگرد ہے ۔ اس سے قبل ادلب میں ایک سعودی دہشتگرد ہلاک ہوا تھا جو افغانستان ۔ چیچنیا اور بوسنیہ کے مختلف علاقوں میں بھی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہ چکا تھا تاہم شامی فوج کی کاروائی میں ہلاک ہوگیا ۔ شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں بحران کے آغاز سے ابتک فوج کی کاروائیوں میں 18 ملکوں کے کوئی 200 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں کم از کم 50 سعودی دہشتگرد رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button