سعودی عرب کے بادشاہ کی حالت خطرے میں

سعودی عرب کے بادشاہ کی صحت پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی ہفت روزہ جریدے المنار کے مطابق سعودی عرب میں آل سعود کی دوسری نسل کے افراد اقتدار کی رسہ کشی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ممکن ہے کہ اقتدار کی یہ رسہ کشی جھڑپوں پر بھی منتج ہوجائے۔ المنار کے مطابق ولی عھد سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شہزادوں کی حمایت حاصل کرنے کی وسیع کوششیں کررہے ہیں تا کہ حکومت پرقبضہ کرسکیں۔ حال ہی میں نیویارک میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا آپریشن ہواتھا۔ اس سے پہلے ان کے کئي آپریشن ہوچکے ہیں۔ کچھ ہی ہفتوں قبل سعودی عرب کے سابق وزیر داخلہ اور ولی عھد نایف کا انتقال ہوا تھا۔ نایف بن عبدالعزیز آٹھ مہینوں میں انتقال کرنے والے دوسرے ولی عھد تھے۔ واضح رہے سعودی عرب کی قیادت سن رسیدہ ہے اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود ا لفیصل کی صحت بھی بہت خراب ہے۔








