سعودی عربیہ:ہزاروں شیعیان حیدر کرار(ع)کا سعودی ناصبی حکومت کے خلاف احتجاج جاری

سعودی عرب کے مشرقی شہر عوامیہ میں ہزاروں شیعہ مظاہرین نے سعودی عربیہ کے متعصب اور ناصبی ظالم حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے عوامیہ میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام نے سعودی ناصبی متعصب حکومت کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حقوق کی فراہمی کے لئے جد وجہد کرنے والے متعدد شیعہ افرادکو سعودی ناصبی پولیس انتظامیہ کے مسلح دستوں نے کریک ڈاؤن کر تے ہوئے شہید کر دیا تھا جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
سعودی عرب میں ہزاروں افراد گذشتہ کئی ماہ سے تبدیلی کے لئے جد جہد کر رہے ہیں تا کہ سعودی متعصب ناصبی انتظامیہ کا قلع قمع ہو اور ایک جمہوری حکومت قائم کی جائے۔








