سعودی عرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ

07 جنوری, 2011 11:02

iraq_flagعراق کے جنوب مشرقی صوبے واسط کی انتظامیہ نے سعودی عرب میں چالیس عراقی شہریوں کو پھانسی دے دئے جانے کے اقدام کے خلاف اپنے صوبے میں سعودی عرب کی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پا بندی لگادی ہے ۔ صوبہ واسط کے گورنر ہاؤس سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید چالیس عراقی شہریوں کو پھانسی دے دئے جانے کے خلاف سعودی عرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے  ۔ یاد رہے سعودی عرب نے پچھلے دنوں بے بنیاد الزامات اور کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر سعودی جیلوں میں قید چالیس عراقی شہریوں کو پھانسی دے دی تھی ۔

7:47 شام مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔