سعودی وہابیوںکی شیعہ عالم دین کو گرفتار کرنے کی کوشش

سعودی عرب کے شہر الخوبر میں سعودی وہابیوں کی معروف شیعہ عالم دین کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سعودی تکفیری دہشت گردوں نے معروف شیعہ عالم دین اور سعودی عرب کے شہر الخوبر کے امام جمعہ مولانا باقر الناصر کو نماز پڑھانے کے جرم میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ معروف شیعہ عالم دین اور سعودی شہر الخوبر کے امام جمعہ مولانا باقر الناصر کو پہلے بھی سعودی تکفیری متعصب انتظامیہ نے کئی مرتبہ گرفتار کیا ہے ،تاہم معروف شیعہ عالم دین کو صرف نماز پڑھانے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے جرم میں سعودی وہابیوں نے گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی ہے ،تا کہ آنے والے جمعہ کو مولانا باقر الناصر الخوبر شہر میں نماز جمعہ ادا نہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ سعودی متعصب انتظامیہ نے مولانا باقر الناصر کو حج کے دوران بھی گرفتار کیا تھا۔








