سعودی عرب

سید حسن نصراللہ کی تصویر رکھنے پر جیل کی سزا

syed_nasarullahالاحساء میں ایک نوجوان کو اپنی گاڑی میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی تصویر لگانے پر سعودی حکام نے قید کی سزا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس نوجوان کو چھے دنوں سے قید میں رکھا ہوا ہے۔ یہ نوجوان ایک سیاحتی کمپنی میں مینجر ہے۔ اس سعودی نوجوان کو پولیس نے تھانے بلایا تھا اور جیسے ہی وہ تھانے پہنچا اسے گرفتار کرلیا گيا اور اسے زد و کوب بھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی سعودی پولیس نے الاحساء کے بہت سے  نوجوانوں کو گاڑیوں میں سید حسن نصراللہ کی تصویریں لگانے پر گرفتار کر لیا تھا۔یاد رہے کہ متعدد سروے رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ عرب دنیا کے سب سے محبوب رہنما ہیں اور ان سے ہرکوئي محبت کرتا ہےخواہ شیعہ ہو یا سنی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button