متفرقہ

دنیا کے مختلف ملکوں میں مجلس شام غریباں

majlisاسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں اس وقت شام غریباں کے مراسم جاری ہیں اور مختلف مقامات خاصطور سے امام بارگاہوں میں ذکر مصائب کربلا سے عزاداران امام مظلوم کربلا، شام غریباں کے مراسم برپا کررہے ہیں دنیا کے مختلف دیگر ملکوں خاصطور سے عراق ۔ پاکستان اور ہندوستان میں بھی شام غریباں کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے جہاں مختلف امام بارگاہوں میں اندھیرا کرکے شہدائے کربلا کا غم منایا جارہا ہے اور اعدائے حسینی کی جانب سے خیّام حسینی کو نذرآتش کئے جانے کے غم میں ماتم و سینہ زنی کرتے ہوئے کربلا کی شیر دل خاتون ہمشیرۂ نواسۂ رسولۖ حضرت زینب(س) کو پرسہ دینے کےساتھہ آپ(س) پر ڈھائے جانے والے مظالم کا غم منایا جارہا ہے اور مشعل جلا کر ہائے سکینہ ہائے پیاس کے نعروں کی گونج میں حسینی عزادار ماتم کررہے ہیں ۔ ایسی ہی اطلاعات دیگر ملکوں منجملہ عراق شام ۔ لبنان اور مختلف دیگر ملکوں سے بھی موصول ہوئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button