بان کي مون: توہين آميز فلم کي مذمت

15 ستمبر, 2012 08:36

ban k monاقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون اور روس کے صدر ولادي مير پوتن نے توہين آميز فلم کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے-

جمعرات کي شام نيويارک ميں جاري ہونے ايک بيان ميں اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے کہا ہے کہ انہيں ايسا محسوس ہوتا ہے کہ يہ توہين آميز فلم جان بوجھ کر دنيا ميں تعصب اور خونريزي کو ہوا دينے کے لئے تيار کي گئي ہے، جو قابل مذمت فعل ہے-
دوسري جانب روس کے صدر ولادي مير پوتن نے بھي پيغمبر اکر ص کي شان اقدس ميں گستاخي پر مبني فلم کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے-
صدر پوتن نے سوچي ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے پيروکاروں کے عقائد کا احترام کيا جانا ضروري ہے-
صدر پوتن کا کہنا تھا کہ اگر حکومتيں مذہبي جذبات بھڑکانے والے اشتعال انگيز اقدامات کي روک تھام نہ کريں تو پھر ديندار لوگ اپنے عقيدے کا از خود دفاع کرنے پر مجبور ہوں گے

3:47 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔