وکی لیکس نے بحرین اور امریکا کی قربتوں کا پول کھول دیا،شاہ حماد اہم ملاقاتوں کے بارے میں امریکا کو لفظ بہ لفظ آگاہ کرتے رہے

17 فروری, 2011 13:55

wiki۔بحرین،امریکا کے کس قدر قریب ہے اس کا اندازہ وکی لیکس سے جاری خفیہ امریکی دستاویزات سے لگایا جاسکتا ہے۔ بحرین کے شاہ حماد نے دو ہزار آٹھ کے دوران عراق، ایران اور شام سمیت کئی ملکوں سے متعلق اہم ملاقاتوں کے بارے میں امریکا کو لفظ بہ لفظ آگاہ کر دیا تھا۔ تیرہ اگست دو ہزار آٹھ کو مناما سے امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور، کرسٹوفر HENZEL نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں امریکی فوج کے کمانڈر اعلیٰ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے انتیس جولائی کو بحرین دورے اور شاہی قیادت سے ملاقاتوں کی تفصیل بتائی گئی۔ بحرین کے شاہ حماد نے جنرل پیٹریاس پر زور  دیا کہ عراق میں امریکی فورسز کی موجودگی خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ بحرین کے انتہا پسندوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے جبکہ ان بحرینی انتہا پسندوں کے بغیر پاسپورٹ سفر کو یقینی بنانے میں شام کی حکومت مدد کر رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے انھوں نے ملاقات کے دوران اور بعد میں بھی امریکی عہدیداروں کو کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔ شاہ حماد نے جنرل پیٹریاس سمیت ملاقات میں شریک دیگر امریکی عہدیداروں کو یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے انھیں پیغام بھیجا ہے جس میں علاقائی ملکوں کی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکیوں کو خطے سے نکالنے کیلئے ایران اور شام سمیت، عراقی مزاحمت کاروں، حماس، حزب اللہ اور طالبان کی حمایت کریں۔

8:48 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔