ھر نئے انقلاب کو نئے خمینی کی ضرورت ہے

16 فروری, 2011 12:43

aytollah_isa_qasim_bahrainبحرینی شیعہ رھنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عوامی قیام کی پروزی میں رھبر کا وجود اھم اور شرط ہے کہا : ھر نئے انقلاب کو نئے خمینی کی ضرورت ہے.رپورٹ کے مطابق ، بحرین کے شیعہ دینی رھنما ، آیت الله شیخ عیسی قاسم نے مسجد امام صادق (ع) میں مومنین کے اجتماع سے خطاب میں کہا : اج عربی ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے ، امنڈتا ہوا طوفان اوربدلتی ہوئی سیاست اتفاقی اور ناگہانی نہی ہے بلکہ موجودہ صورت حال ، بڑھتے  ہوئے ظلم ، انسانی حقوق وکرامت کو زیر پا قرار دینا ، قلع و قمع کیا جانا اورمعاشرے میں برائیوں کا رواج کا تقاضا ہی یہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : عربی ممالک کی عوام نے اپنے دلوں سے خوف وحشت نکال کر قیام کیا اور اپنی موجودہ طرز حیات کی تبدیلی کے لئے سڑکوں پر نکل ائی ۔
آیت الله عیسی قاسم نے ایک قیام کی کامیابی میں رھبریت کے کردار کو اھم بیان کیا اور کہا : ھرانقلاب کی پیروزی میں رھبر کا کردار اھم رہا ہے جو ایران کی عوام تحریک میں بغور دیکھنے کو ملی ، امام خمینی (رہ) شاھنشاہی اور سامراجی نظام پر کامیاب ہوئے اور ھر زمانے کے نئے انقلاب وقیام کو ایک نئے خمینی کی ضرورت ہے ۔
بحرین کے شیعہ دینی رھنما نے مصر وتیونس کے مشابہ دیگر عربی ممالک میں حوادث پیش انے کی خبردیتے ہوئے کہا : تیونس اور مصر میں عوامی کامیابی نے دیگر عربی ممالک کے باشندوں کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنے ملک کی اصلاح میں بھی قدم اگے بڑھائیں دنیا میں اج جوطوفان اٹھا ہے کسی ایک ملک تک محدود نہ رہ سکے گا بلکہ تیزی سے بڑھ کردیگر ممالک کی دیواروں سے ٹکرائے گا ۔
انہوں نے حکام کو عوام مطالبات پر توجہ دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا : حکام عوامی انقلاب سے روبرو نہ ہونے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ عوام کے مطالبات پر توجہ کریں اور ان کے حقوق ، ان کی کرامت وانسانیت کا خاص خیا ل رکھیں ۔

2:02 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔