عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کا آٌغاز

ربیع الاول سے 17 ربیع الاول ، هفتہ وخدت کی مناسبت سے ساری اسلامی دنیا میں جشن سرور برپا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کا مرکزی جلوس بدھ 12 ربیع الاول کو 3بجے سہ پہر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری و قائدین اہلسنت ، علماء و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی نشتر پارک میں منعقد ہوگا ، جلسے سے جید علمائے کرام خطاب و قرار دادیں پیش کرینگے۔ نماز عصر اور مغرب نشتر پارک میں ادا کی جائے گی ۔ 12 ربیع الاول کے جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جماعت اہلسنت کراچی کے 2000 رضا کار انجام دینگے۔
جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام مرکزی جلوس علامہ سید شاہ تراب الحق قادری و قائدین اہلسنت ، علماء و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوگا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچے گا اور جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ٹھیک 5 بجے شام نشتر پارک میں منعقد ہوگا ، جلسے سے جید علمائے کرام خطاب و قرار دادیں پیش کرینگے۔ نماز عصر اور مغرب نشتر پارک میں ادا کی جائے گی ۔ 12 ربیع الاول کے جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جماعت اہلسنت کراچی کے 2000 رضا کار انجام دینگے۔
مینار پاکستان لاہور کے وسیع وعرض میدان میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی ستائس ویں عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس سے سیاسی ودینی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیااور کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کو متحد ہوجاناچاہیئے،مقررین نے اپنے خطاب میں نبی کریم کی اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی ۔








