مشرق وسطی

بحرینیوں کو گرفتار کرنا آل خلیفہ کا ڈرامہ

bahrain8بحرین کے سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ ملت بحرین قربانیاں دے کر اور اعتدال پسندی سے اپنے پرامن انقلاب کو کامیابی تک پہنچا سکتی ہے اور آل خلیفہ کی حکومت کو سرنگوں کرسکتی ہے۔

سعید شہابی نے لندن میں پریس ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ بہت سے افراد کو جو قید کیا جارہا ہے اور وہ دراصل آل خلیفہ کی عدالت کا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا قیدیوں کےاعترافات سے جو انہیں ایذائيں دے کر لئے گئے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان افراد کو ان جرائم کی بناء پر قید کیا گيا ہے جو عالمی قوانین میں جرم شمار نہیں ہوتے۔ سعید شہابی نے کہا کہ قوانین کی رو سے آزادی بیان کی ضمانت دی گئي ہے یہاں تک کہ آل خلیفہ کے دستور میں بھی اس کی ضمانت دی گئي ہے لیکن اس کے باوجود آل خلیفہ کے مخالفین کو گرفتار کرکے جیلوں میں بھرا جارہا ہے اور انہیں پانچ سے لے کر پچیس برسوں تک کی قید کی سزا دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت بحرین، آل خلیفہ کی حکومت کو برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ یہ حکومت اس کے بچوں کو اغوا کرتی ہے، انہیں قتل کرتی ہے اور جسمانی ایذائيں پہنچاتی ہے۔ سعید شہابی نے کہا کہ ملت بحرین جانتی ہے کہ بڑی طاقتیں بالخصوص برطانیہ آل خلیفہ کی حمایت کررہی ہے لیکن وہ یہ بھی جانتی ہے کہ واحد راستہ جس سے وہ اپنے حقوق حاصل کرسکتی ہے قربانیوں اور اعتدال سے اپنے انقلاب کو آگے بڑھانا ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button