مشرق وسطی

بحرین، آل خلیفہ کے جاری جرائم

women bahrainآل خلیفہ کے کارندوں نے پیر کی رات منامہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر شدید حملے کئے۔ ان حملوں میں دسیوں انقلابیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ آل خلیفہ کے کارندے مظاہرین پر زہریلی گيس بھی چھوڑی جس سے دسیوں افراد متاثر ہوئے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے جمہوری مطالبات پر زور دیا تھا۔ ادھر جمعیت الوفاق نے ایک بیان جاری کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک ا علی عہدیدار نے سعید بومدوحہ نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے انقلابی خاتوں رہنما زینب الخواجہ کے خلاف مقدمے ختم کئےجانے کا مطالبہ کیا۔ بحرین – یورپ انسانی حقوق کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے دوہزار گيارہ سے چار ہزار افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بھر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

…..

متعلقہ مضامین

Back to top button