مشرق وسطی

بحرین: گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

bahrain fource5بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے بحرینی شہریوں میں رعب و وحشت پھیلانے کے لئے ان کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بحرینی شہریوں کے گھروں پر حملہ کر کے ان کے گھریلو سامان کو بری طرح نقصان پہنچایا اور آباد گھروں کو بے طرح ویران کردیا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پائیمال کیا۔ دو ہزار گیارہ میں بحرین میں عوامی تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی آل خلیفہ کے کارندوں نے بحرینی عوام کو اپنے وحشیانہ اقدامات کا نشان بنایا ہے اور گذشتہ چار سال کے دوران سیکڑوں بحرینی باشندوں کو بے گناہ گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا اور ان کو شدید ترین ایذائیں دی گئی ہیں۔ اس درمیان انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اپنے بیانات میں آل خلیفہ حکومت کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے بے گناہ بحرینی باشندوں کی جیلوں سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button