مشرق وسطی

جمہوری اداروں کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گي شیخ علی سلمان

salmanبحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری نے کہا ہےکہ ملت بحرین کا انقلاب جاری ہے گا۔ شیخ علی سلمان نے جو ایک وفد کے ہمراہ مصر گئے ہیں الیوم السابع ویب سائٹ سے انٹرویو میں کہا ہےکہ ملت بحرین کے انقلاب کو کچلنے کے علاقائي اور عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں اور ان میں سعودی عرب کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
انہوں نےکہا کہ خلیج فارس کے بعض ممالک بھی آل خلیفہ کی حمایت کررہے ہیں۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ ملت بحرین اپنے انقلابی اھداف کے حصول اور جہموریت کی بحالی نیز جمہوری اداروں کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گي۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کے ایک ہزار چھے سو ارکان آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائياں جاری ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے اتوار کی رات منانہ میں ہونے والے مظاہروں پر آنسو گيس اور کارتوسوں سے حملے کئے۔ یہ مظاہرے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ کی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد کئے گئے تھے جو قید میں ہیں۔ آل خلیفہ کےکارندوں نے بہت سے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔ آل خلیفہ کے حکام نے نبیل رجب کو اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button