عراق

عراق کے خلاف بين الاقوامي پابندياں ہٹنے کا راستہ کھل گيا

iraq flaq2جمعرات ستائيس جون کو اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے سبھي پندرہ ارکان نے عراق سے اقوام متحدہ کے منشور کي ساتويں شق ہٹائے جانے کي قرارداد کو اتفاق رائے سے منظوري دي جس کے بعد عراق کے خلاف بين الاقوامي پابندياں ہٹنے کا راستہ کھل گيا –
صدام کي بعثي حکومت کے زمانے ميں، انيس سو نوے ميں کويت پر بغداد کے حملے کے بعد،عراق پر اقوام متحدہ کي ساتويں شق کا نفاذ کيا گيا تھا – اس شق کا اطلاق اس ملک پر ہوتا ہے جو عالمي امن کے لئے خطرہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے تحت بين الاقوامي برادري کو اس بات کي اجازت ہوتي ہے کہ اس کے خلاف پابنديوں حتي فوجي حملے جيسے اقدامات کئے جائيں –
اقوام متحدہ کے منشور کي اس شق کے نافذ ہونے کے بعد عراق کو دو عشرے سے زائد عرصے سے بين الاقوامي پابنديوں کا سامنا کرنا پڑا ہے – اب اس شق سے نکلنے کے بعد اس بات کا امکان وجود ميں آيا ہے کہ عراق ايک تو بين الاقوامي سرپرستي سے آزاد ہو اور دوسرے بين الاقوامي ميدان ميں اپني حيثيت کا احيا کرے –
عراق کے وزير اعظم نوري المالکي نے سلامتي کونسل کي قرارداد کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق جہاد اصغر کے مرحلے سے نکل کے جہاد اکبر يعني ملک کے حالات کي اصلاح کے مرحلے ميں داخل ہوا ہے –
عراق کے وزير داخلہ ہوشيار زيباري نے جنہوں نے ملک کو اقوام متحدہ کي ساتويں شق سے آزادي دلانے کے لئے بين الاقوامي سطح پر برسوں کوشش کي ، بين الاقوامي پابنديوں کے خاتمے کو عراق اور اقوام متحدہ کے روابط ميں ايک تاريخي واقعہ قرار ديا ہے –
اقوام متحدہ کےسيکريٹري جنرل بان کي مون نے گزشتہ مہينے سلامتي کونسل سے اپيل کي تھي کہ چونکہ عراق اب کسي بھي ملک کے خلاف خطرہ نہيں رہا اس لئے اس کو اقوام متحدہ کے منشور کي ساتويں شق سے نکالنے کي کاروائياں تيزي کے ساتھ مکمل کي جائيں ليکن ان کي اس اپيل سے بھي زيادہ موثر کويت کي موافقت تھي-
انيس سو نوے ميں کويت پر حملے کے بعد دونوں ملکوں کے روابط منقطع ہوگئے تھے اور بين الاقوامي برادري نے عراق کو حکم ديا تھا کہ اس حملے کي بابت کويت کو تاوان ادا کيا جائے – عراق کو تاوان کي مد ميں اکتاليس ارب ڈالر کي رقم کويت کو ادا کرني تھي جس ميں سے اب تک تيس ارب ڈالر ادا ہوچکے ہيں اور عراق نے وعدہ کيا ہے کہ بقيہ رقم دو ہزار پندرہ تک ادا کردے گا- اس کے بعد کويت نے عراق کو اقوام متحدہ کي ساتويں شق سے نکالے جانے کي موافقت کردي اور سرانجام سلامتي کونسل نے اتفاق رائے سے قرار داد پاس کرکے عراق کو اس شق سے نکالے جانے کي منظوري دے دي –
سابق ڈکٹيٹر صدام کي حکومت ختم ہونے کے بعد سے ہي عراق نے اس شق سے نجات پانے کے لئے کوششيں شروع کردي تھيں اور اب جبکہ کہ اس کو اس سے نجات مل گئي ہے تو ، يقينا اس کي علاقائي اور بين الاقوامي حيثيت بحال ہونے کي راہ ہموار ہوگئي ہے اور اس کے بين الاقوامي روابط ميں ايک نئے باب کا آغاز ہوا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button