عراق، طارق ہاشمی کے خلاف نئے ثبوت

عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے اس ملک کی عدالتی کونسل کو نائب صدر طارق ہاشمی کے خلاف نئے ثبوت پیش کر دیۓ ہیں۔ واضح رہے کہ چند دن قبل دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اس ملک کے نائب صدر طارق ہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کۓ گئے تھے۔ طارق ہاشمی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وہ عراق کے علاقے کردستان بھاگ گۓ تھے اور اب بھی وہ اسی علاقے میں ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے کرد حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الزامات کے جواب دینے کے لۓ طارق ہاشمی کو بغداد کے عدالتی حکام کی تحویل میں دے دیں








