عراق

مقتدی صدر: طارق ہاشمی پر مقدمے کا مطالبہ

shiitenews muqtada alsaderعراق کے مقبول سیاسی مذھبی رہنما مقتدی صدر نے کہا ہےکہ نائب صدر طارق ہاشمی پر پارلمینٹ اور قوم کے سامنے مقدمہ چلایا جائے۔
سید مقتدی صدر نے کہا کہ طارق ہاشمی پر جو کہ العراقیہ کے رکن بھی ہیں پارلمینٹ اور قوم کے سامنے مقدمہ چلایا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کسی کی برطرفی اور کسی کو عھدہ دینا قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ملت عراق کی زیرنگرانی طارق ہاشمی پر مقدمہ چلایا جائے۔
قابل ذکر ہے عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی پر وزیر اعظم نوری المالکی کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور عراق کی عدلیہ نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔
طارق ہاشمی کردستان عراق بھاگ گئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اسی علاقے میں ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ امریکہ کے حمایت یافتہ العراقیہ اتحاد نے طارق ہاشمی کے خلاف عدلیہ کے اقدامات پر احتجاج کرتےہوئے حکومت اور پارلیمنٹ میں اپنی رکنیت معطل کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button