عراق

عراق میں امریکی سازشیں ناکام

iraq1عراق کے ایک سیاسی مبصر عبدالزھرہ آل ماجد نے کہا ہے کہ عراق میں فرقہ واریت پھیلانے میں امریکہ کو ناکامی ہوئي ہے۔ العالم نے عبدالزھرہ کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ، عراق میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے مذہبی فتنے پھیلانا چاہتا ہے لیکن عراقی دینی مرجعیت اور ملت و حکومت کی ہوشیاری سے امریکہ کی یہ سازشیں ناکام ہوگئي ہیں۔ آل ماجد نے کہا کہ بنیادی طور سےعراق کی دینی مرجعیت نے امریکہ کو ناکام بنایا ہے اور اسی مرجعیت نے عراقی عوام کو متحد کر کے عراق کو ٹکڑے کرنے کی امریکی سازش سے ہوشیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جب سے عراق پر قبضہ کیا تھا فرقہ واریت پھیلانے کی پالیسی اپنا رکھی تھی لیکن عوام کے اتحاد نے امریکہ کو مایوس کر دیا۔
ادھر امریکی فوجیوں نے الاسد فوجی چھاؤنی عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کردی ہے۔ امریکی فوجیون نے الاسد چھاؤنی جو صوبہ الانبار میں واقع ہے خالی کر کے عراق کے حوالے کردی ہے۔ اس وقت امریکیوں کے پاش چھ چھاؤنیاں ہیں جو دیوانیہ، بصرہ اور ناصریہ میں واقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button