عراق

جوبائیڈن کے دورۂ عراق کے خلاف مظاہرے

Iraqis protest Joe Bidens visitامریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن کے دورۂ عراق کے خلاف نجف اشرف میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
نجف اشرف کے عوام نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ جبکہ صدر گروہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کا دورۂ بغداد عراق میں مداخلت کی غرض سے انجام پا رہا ہے۔
ادھر عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے سامرا کے مشرق میں واقع حی المثنی کے علاقے میں ایک گھرانے کے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ادھر شہر موصل میں دہشت گردوں نے ایک پولیس چوکی پرحملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دیالہ صوبے میں نو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گيا ہے ۔ ان دہشتگردوں کو بعقوبہ، شہر الخالص اور العبارہ سے گرفتار کیا گيا ہے۔ عراقی پولیس نے دہشتگردوں کے دو ہتھیاروں کے گودام بھی پکڑنے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ روز عراقی پولیس نے القاعدہ کے چونتیس دہشت گردوں کوگرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button