عراق

عراق:کربلا میں سکیورٹی انتہائي سخت

karbala 1عراق میں حکومت نے کربلا معلی میں محرم کے دوران سکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے چودہ ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
کربلا پولیس کے ایک اعلی عہدیدار بریگيڈیر علاء الغانمی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ طیاروں سے بھی حالات پر نظر رکھی جائے گي اور طیارے خاص طور سے صحرائي علاقوں پر نظر رکھیں گے۔
در ایں اثنا عراق کی پارلیمنٹ میں سکیورٹی اور دفاع کے کمیشن کے رکن حاکم الزاملی نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد ایک بار پھر کاظمین کے مقدس روضوں میں بم دھماکہ کرنے کی مذموم سازش کر رہے ہیں اور اس طرح مذہبی فتنے پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عراقی حکومت سے کہا کہ شہر کاظمیں اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ بغداد کے شمال میں واقع التاجی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں گيارہ پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد مارے گئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ تاجی جیل کے پاس ہوا۔ اس واقعے میں چھبیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ قابل ذکرہے عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ، عراق میں باقی رہنے کے لئے دہشت گردوں کواکسا کر دہشتگردی کروا رہا ہے۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری دہشت گردی میں امریکہ کے ساتھ ساتھ بعض عرب ممالک بھی ملوث ہیں جو دہشت گردوں کی مالی اور فوجی مدد کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button