عراق

کربلا بم دھماکوں کا مقصد عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بہانہ فراہم کرنا ہے، صالح العبیدی

shiitenews shaly alobaib عراق میں مقتدا صدر پارٹی کے ترجمان شیخ صالح العبیدی نے کہا ہے کہ کربلا میں ہونے والے آج کے بم دھماکوں کا مقصد ملک میں مذہبی اختلافات کو ہوا دینا اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بہانہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بم دھماکوں کا اصلی مقصد عراق میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا اور واشنگٹن بغداد سیکورٹی معاہدے کی مدت بڑھانے کا زمینہ فراہم کرنا ہے۔
مقتدا صدر پارٹی کے ترجمان نے تاکید کی کہ مقدس مقامات اور زائرین کے خلاف انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کی تحقیق ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کو چاہئے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر ایسے افراد کے خلاف فوری اقدام کرے جو شہروں کی سیکورٹی فراہم کرنے میں اپنے وظائف موثر انداز میں ادا نہیں کر رہے۔
یاد رہے آج کربلا میں تین کار بم دھماکے ہوئے جن میں 115 افراد زخمی اور شہید ہو گئے۔ کربلا پولیس کے سربراہ نے القاعدہ کو ان دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button