عراق

مقتدی صدر سعودی عرب کو انتباہ

moqtadaعراق کے سیاسی اور مذہبی لیڈر سید مقتدی صدر نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہےکہ اگر بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کا بال بھی بیکا ہوا تو سعودی عرب کو بھیانک نتائج جھلینے پڑیں گے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کی جانب سے بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کے خلاف دباو بڑھائےجانے کےبعد سید مقتدی صدر نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ یاد رہے بحرین کے وزیر قانون نے شیخ عیسی قاسم کو خط بھیج کر ان پر عوام کو اکسانے اور قومی فتنے پھیلانے کے الزام لگائے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ، آل سعود کی حمایت سے بحرین کے بزرگ علماء اور شخصیتوں نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بحرین کےعوام اور سیاسی گروہوں نیز علماء نے وزیر قانون کے بیانات اور علماء کے نام توہین آمیز خطوط کی مذمت کرتےہوئے اسے اشتعال انگيز اقدام اور ایک طرح کی سیاسی خود کشی قراردیا ہے۔ ملت بحرین آل خلیفہ کی امتیازی اور متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف فروری کے مہینے سے تحریک چلارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button