عراق

نجف اشرف:لاکھوں عاشقان امام علی علیہ السلام کی حرم امام علیہ السلام میں آمد

najaf mournersشہادت امیر المومنین ،حجت خدا ،حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے عاشقان امام علی علیہ السلام نجف اشرف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر مقدس نجف اشرف میں دنیا بھر سے لاکھوں عزاداران امام علی علیہ السلام قافلہ در قافلہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ،خاص بات یہ ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے کئی دنوںکی مسافت طے کرنے والے یہ عزداران امام مظلوم علیہ السلام پا برہنہ حرم امام علی علیہ السلام کی طرف اپنا سفر جا ری رکھے ہوئے ہیں جس کا مقصد حرم امام علی علیہ السلام میں پہنچ کر عزادرای کی رسومات ادا کر ناہے،ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے لاکھوں شیعیان علی علیہ السلام نجف اشرف پہنچنا شروع ہو چکے ہیں جہاں اکیس رمضان المبارک کو امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت پر رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت حجت خدا آقا امام زمان عج فرجہ کو پرسہ پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب عراق حکومت نے اکیس رمضان المبار ک کو شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور سیکورٹی کو بہتر سے بہتر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف میں گذشتہ شب (شب قدر و شب ضربت امام علی علیہ السلام ) سے ہی ہزاروں کی تعداد میں عزادار حرم امام علی علیہ السلام پہنچنا شروع ہو گئے ہیں قافلوں میں شریک خواتین ومرد و بچے اور بوڑھے افراد شامل ہیں جنہوںنے ہاتھوں میں لبیک یا علی علیہ السلام اور الھم العن قتلہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے ہیں ،لبیک یا علی علیہ السلانم ،لبیک یا امام علیہ السلام کے نعروں کی گونج میں نجف اشرف میں داخل ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button