کربلا:کاربم دھماکہ،تین زائرین شہید

عراق کے شہر مقدس کربلائے معلی میں ایک کار بم دھماکے میں تین زائرین شہید اور بیس ذخمی ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کربلا اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی شہر کربلا کے جنوب میں نوے کلو میٹر کے فاصلے پر ایک پارک کار میں بم لگایا گیا تھا جس میں دھماکہ ہو ا اور ایک زائر شہید جبکہ ستائیس ذخمی ہوئے ۔عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں ہفتے کے روز ہونے والا بم دھماکہ دو روز میں تیسرا بم دھماکہ ہے جس کے نتیجہ میں دو زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ،اور یہ دھماکے ایسے موقع پر ہو رہے ہیں جب دنیا بھر سے زائرین کربلائے معلی میں جمع ہو رہے ہیں تا کہ چودہ شعبان المعظم کی مناسبت سے مذہبی اجتماعات منعقد کریں۔
چودہ شعبان کو ولادت امام مہدی عج فرجہ کی مناسبت سے سالانہ اجتماع منعقد ہوتا ہے جو کہ سابق ڈکٹیٹر صدام ملعون کے دور میں بند کر دیا تھا تا کہ شیعیان حیدر کرار (ع)کربلائے معلی کی زیارت نہ کریں اور امام مہدی عج فرجہ شریف کی ولادت کے عنوان سے پروگرام نہ کر پائیں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی کربلائے معلی کے مغرب میں اسپتال کے نزدیک ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چار زائرین شہید ہو گئے تھے اور بیس سے زائد ذخمی ہوئے تھے۔جبکہ گذشتہ برس بھی حضرت حجت خدا امام مہدی عج فرجہ کی ولادت باسعادت کے موقع پر دہشت گردانہ کاروائیوں میں بڑی تعدادمیں زائرین شہیدہو ئے تھے۔








