عراق

عراق میں نئي حکومت عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد

iraq_govtعراق کے صدر جلال طالبانی عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد وزیر اعظم نوری مالکی کونئي حکومت تشکیل دینے کی ذمہ دارسونپیں گے۔
 رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا کہ وہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد نوری مالکی کو نئي حکومت تشکیل دینے سے متعلق خط دیں گے تاکہ وہ حکومت کی تشکیل کا کام شروع کرد یں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ عراق میں نئي حکومت ایک مہینے کے اندر قائم ہوجائے گي۔
جلال طالبانی نے مزید کہا کہ وزراء کے انتخاب کام وزیر اعظم اور سیاسی دھڑوں سے تعلق رکھتا ہے اور سیاسی دھڑوں کو چاہئے کہ وہ لائق شخصیات کو وزارتوں کے لئے نامزد کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button